وفاقی کابینہ کا اجلاس آج،27 ویں آئینی ترمیم پر اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے، جس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے بعض نکات پر غور کیا جائے گا۔ وزیراعظم باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے، جبکہ تمام کابینہ ارکان کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کے بیشتر نکات پر اتفاق رائے ہو چکا ہے، اور چند نکات پر سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ آئینی مسودہ آج سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا ہے۔

حکومت نے پیپلز پارٹی کے اعتراضات کو مدنظر رکھتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ کو نہ چھیڑنے کا عندیہ دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے گرین سگنل کے بعد ترمیمی مسودہ کو حتمی شکل دی جائے گی اور ان کی تجاویز بھی حتمی مسودہ میں شامل ہوں گی۔ ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق، استحکام پاکستان پارٹی اور دیگر اتحادیوں نے حکومت کو حمایت کی یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔