لاہور: ڈاکٹر نبیحہ علی خان، جو سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں اور انفلوئنس کے لیے مشہور ہیں، نے حال ہی میں اپنی دوسری شادی کرلی۔ انہوں نے خود سے کم عمر دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے نکاح کیا، جس کی تقریب مولانا طارق جمیل کی زیرِ قیادت انجام پائی۔
ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے نکاح کے موقع پر میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے تقریب میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے زیورات اور ایک کروڑ روپے کا عروسی لباس پہنا تھا۔ انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے پہلے شوہر کے انتقال کے بعد کئی سال تک دوسری شادی نہیں کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی میں مرد کی کمی محسوس کرنے کے بعد اب انہیں نئی محبت ملی اور وہ خوش ہیں کہ اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کر رہی ہیں۔
تقریب میں صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق سمیت میڈیا اور تفریحی صنعت کے نمایاں افراد نے شرکت کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos