کراچی: عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے 5 افراد گرفتار کرلیے گئے
ایف آئی اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزے پر اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے راحید اللہ، عبدالحمید، عبدالشکور، اسماعیل اور احمد اللہ کو گرفتار کیا گیا۔ یہ افراد بنوں، پشاور، خیبر اور مہمند کے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ گرفتار شدگان سعودی عرب سے مصر اور لیبیا کے راستے غیر قانونی سمندری راستے سے اٹلی جانے کے منصوبے میں ملوث تھے۔ ہر مسافر نے اس غیر قانونی سفر کے لیے 45 لاکھ روپے ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا، جس میں 15 لاکھ روپے لیبیا پہنچنے پر ایجنٹوں کو دینے تھے۔
تمام گرفتار شدگان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos