27 ویں آئینی ترمیم:حکومت کو کتنے ووٹ درکار ہیں

وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ہے اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے مطابق ترمیم کو آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

سینیٹ میں حکومتی بینچز کی موجودہ پوزیشن کے مطابق:

  • پاکستان پیپلز پارٹی: 26 سینیٹر
  • مسلم لیگ نون: 20 سینیٹر
  • بلوچستان عوامی پارٹی: 4 سینیٹر
  • ایم کیو ایم پاکستان: 3 سینیٹر
  • نیشنل پارٹی: 1 سینیٹر
  • پاکستان مسلم لیگ ق: 1 سینیٹر
  • آزاد سینیٹرز: 3 (عبدالکریم، عبدالقادر اور محسن نقوی)

یہ ترتیب حکومت کو سینیٹ میں 61 ووٹوں کی حمایت فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ تین آزاد سینیٹرز (انوار الحق کاکڑ، اسد قاسم اور فیصل واوڈا) بھی حکومت کے حق میں ووٹ دیں گے، جس سے حکومت کے مجموعی ووٹ 65 تک پہنچ سکتے ہیں۔

اپوزیشن بینچز میں پی ٹی آئی کے 14 ارکان، 6 حمایت یافتہ آزاد ارکان، جمعیت علماء اسلام پاکستان کے 7، مجلس وحدت مسلمین کے 1 اور سنی اتحاد کونسل کے 1 رکن شامل ہیں، جو ممکنہ طور پر آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے پاس سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم منظور کرانے کے لیے مطلوبہ ووٹوں کی تعداد مکمل کرنے کا امکان ہے، جس سے یہ آئین کا حصہ بننے کے قریب پہنچ جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔