لاہور میں ناقص گندم کی فراہمی،دکاندار آٹا واپس کرنے پر مجبور

لاہور: فلار ملز مالکان نے کہا ہے کہ لاہور کی فلار ملز کو فراہم کی گئی گندم انتہائی ناقص اور بدبودار ہے، جس کے باعث ڈیلر اور دکاندار خراب کوالٹی کے آٹے کو واپس کر رہے ہیں۔

لاہور میں فلار ملز مالکان کے اجلاس میں ضلع میں گندم اور آٹے کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق مالکان نے گندم کی خراب کوالٹی پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت فلار ملز کو معیاری اور اچھی کوالٹی کی گندم فراہم کرے۔

فلار ملز مالکان نے واضح کیا کہ جب تک حکومت معیار کے مطابق گندم فراہم نہیں کرے گی، وہ لاہور کی فلار ملز کے ذریعے آٹا سپلائی نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔