اسلام آباد: 27ویں آئینی ترمیم بل کا جائزہ لینے کے لیے پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس آج شروع ہو گیا۔
اجلاس کی صدارت سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور چوہدری محمود بشیر کر رہے ہیں، جبکہ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے گزشتہ روز اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔
اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہر جماعت کو رائے دینے کا حق حاصل ہے اور آج تمام جماعتوں کی رائے کو مدنظر رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا اور اکثریتی رائے کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos