اپوزیشن کا 27ویں ترمیم کیخلاف احتجاج اور پارلیمنٹ میں ردعمل کا اعلان

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظِ آئین پاکستان نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے اور پارلیمنٹ میں سخت احتجاج کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک محمود اچکزئی نے کہا کہ آج سے تحریک کا آغاز ہو رہا ہے، ہم پارلیمنٹ نہیں چلنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ آئین کے تحفظ کیلئے ساتھ دیں، رات ساڑھے 8 بجے سے نعرے لگائے جائیں گے، آج کا نعرہ ہوگا “ایسے دستور کو ہم نہیں مانتے”۔

پریس کانفرنس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ستائیسویں ترمیم مخصوص شخصیات کے مفاد میں لائی جا رہی ہے، آئین شخصیات کے لیے نہیں بلکہ قوم کے لیے ہوتا ہے، اشرافیہ ذاتی فائدے کیلئے آئین سے کھیل رہی ہے۔

سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ کو کمزور کیا جا رہا ہے، ملک کو تباہی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے، ہم اس ترمیم کا راستہ روکنے کے لیے ہر سطح پر مزاحمت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔