فائل فوٹو

سینیٹر عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا گیا،اہلخانہ

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت شدید خراب ہوگئی ہے۔

اہل خانہ کے ذرائع نے وضاحت کی ہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا گیا اور ان کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ وہ سانس کی تکلیف کے باعث گزشتہ چند دنوں سے اسلام آباد کے ایک مقامی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ عرفان صدیقی کی ناساز طبیعت کے باعث وہ آج 27ویں آئینی ترمیم پر ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے، جسے آج سینیٹ میں رپورٹ کی صورت میں پیش کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔