27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری، سینیٹ کا اجلاس جاری

اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر سینیٹ کا اجلاس جاری ہے۔ پریزائیڈنگ افسر منظور کاکڑ کی زیر صدارت ایوان میں سینیٹرز اظہار خیال کر رہے ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ "انشاء اللہ نمبر پورے ہیں۔” جب پوچھا گیا کہ کیا سینیٹر جان بلیدی نے منظوری دی، تو انہوں نے کہا کہ ووٹنگ کے بعد پتا چل جائے گا۔

خیال رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمانی کمیٹی سے منظوری ملنے کے بعد آج سینیٹ میں اس کی حتمی منظوری کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔