اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ تاحال فائنل نہیں ہو سکا، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات دو گھنٹے سے جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں میں دو نکات پر ڈیڈلاک برقرار ہے، اتفاق رائے کے بعد ہی ترمیم ایوان میں پیش کی جائے گی۔
ن لیگی وفد میں اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ اور انوشہ رحمان شامل ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے شیری رحمان، فاروق نائیک، نوید قمر اور مرتضیٰ وہاب مذاکرات میں شریک ہیں۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں مشاورت معمول کا حصہ ہے، نمبر پورے ہوں گے تو ووٹنگ ہوگی۔
دوسری جانب نیشنل پارٹی بلوچستان، جے یو آئی اور جماعت اسلامی نے مجوزہ ترمیم کی مخالفت کر دی ہے۔
ادھر سینئر وکیل فیصل صدیقی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھ کر آئینی ترمیم کا جائزہ لینے کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos