لاہور: 27ویں آئینی ترمیم کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، شہری حسن لطیف نے ایڈووکیٹ مقسط سلیم کی وساطت سے درخواست دائر کی ۔
دائر درخواست میں وزیراعظم سپیکر قومی اسمبلی اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے ، موقف اختیار کیا گیا کہ موجودہ حکومت نے آئین میں ایک اور ترمیم کی منظوری دی ہے، جو آئین کی اصل روح سے متصادم ہے ۔ سینٹ نے 27ویں آئینی ترمیم منظور کرلی ہے ، جس کے تحت سپریم کورٹ کے تمام اختیارات وفاقی آئینی عدالت کو دیے جائیں گے اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو تاحیات استثنی دیا گیا ہے ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 27ویں آئینی ترمیم کو آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم قرار دے ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos