فائل فوٹو
فائل فوٹو

آج 9واں وارنٹ نکلا ہے، کس کس عدالت جاکر ضمانت کروائیں؟علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے آج 9واں وارنٹ نکلا ہے ہم کس کس عدالت میں جاکر ضمانت کروائیں؟ ضمانت بھی انہوں نے نہیں دینی، جب انہوں نے جیل میں ڈالنا ہوگا ڈال دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  ترامیم میں سب دیکھ رہے ہیں کیا ہو رہا ہے۔ ہر پاکستانی کو شرم سے سر جھکا لینا چاہئے کہ ہم کیا کچھ برداشت کررہے ہیں۔ اگر ہم یہ برداشت کرتے گئے تو اس سے بھی زیادہ برا ہوگا۔ عمران خان یہی کہتا ہے جب آپ ظلم برداشت کرتے جائینگے تو ظلم بڑھے گا۔

علیمہ خان نے مزید کہا  ن لیگ کی 17 سیٹیں ہیں ، جن کو فارم 47 کے ذریعے اور بعد میں جسٹس قاضی فائز عیسی کے ذریعے پی ٹی آئی کی مخصوص سیٹیں چھین کر دو تہائی تک لایا گیا وہ حقیقت میں 17 سیٹیں ہیں جو اس وقت پاکستان کا آئین بدل رہی ہیں۔ ان 17 میں بھی دھاندلی کے ساتھ ووٹ کے ڈبے بھرے گئے تھے۔ آج اس ملک کے فیصلے 17 سیٹوں والے کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔