File photo

ترک فوجی طیارہ سی 130جارجیامیں گرکر تباہ

 

 

ترکیہ کا ایک C-130ملٹری کارگو طیارہ جس میں کم از کم 20اہلکار سوار تھے،آذربائیجان سے اڑان بھرنے کے بعد جارجیا میں گر کر تباہ ہو گیا۔

 

فوری طور پر ہلاکتوں کی تعداد اور حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ترک حکام نے بھی اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں اب تک جاری نہیں کیں۔ ترکیہ کی وزارت دفاع نے کہا کہ جہاز میں 20ترک اہلکار سوار تھے۔

 

آذربائیجان میں حکام کا کہناہے کہ طیارے نے گنجا شہر سے اڑان بھری تھی۔

 

آذربائیجانی سرحد کے قریب جائے حادثہ پربنائی گئی ایک ویڈیو میں گھاس پر بکھرے دھاتی ٹکڑے دیکھے جاسکتے ہیں، جن میں کچھ حصے جلتے نظر آئے اور گہرا دھواں اٹھتاصاف دکھائی دے رہا ہے۔

 

حادثے کی جگہ پر بنی وڈیومیں نظر آتاہے کہ فائر انجن متاثرہ طیارے کے قریب کھڑے تھے اور ایک ہیلی کاپٹرفضامیں چکر لگا رہا تھا۔

 

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ زمین کی طرف لپکا اور پھر شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا۔

 

ترک صدر طیب اردگان نے انقرہ میں ایک تقریر کے دوران طیارہ حادثے کے شہداکے لیے تعزیت کی ۔ دارالحکومت انقرہ میں اردگان کو ان کے معاونین نے ایک نوٹ دیا جب وہ تقریر ختم کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ان شا اللہ، ہم بہت جلد اس حادثے کے صدمے پر قابو پالیں گے۔ خدا ہمارے شہدا کی روح کو سکون دے۔

 

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے اردگان کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں المناک واقعے پر بات کی ہے۔

 

ترکیہ اور جارجیا نے کہا کہ وہ اس مقام تک پہنچنے کی کوششیں کررہے ہیں، جو سیلابی میدانوں کے جنگلات اور گھومتی ہوئی پہاڑیوں کا سرحدی علاقہ ہے۔

 

جارجیا کی خبرایجنسی نے وزارت داخلہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات فوجداری ضابطہ کے تحت کی جا رہی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔