فائل فوٹو
فائل فوٹو

مودی کو پاکستان پر الزام لگانے کی جرات نہیں ہو رہی، بھارتی تجزیہ کار

بھارتی تجزیہ کار اشوک سوائن نے نئی دہلی بم دھماکے سے متعلق صورت حال پر کہا ہے کہمودی کو پاکستان پر الزام لگانے کی جرات نہیں ہو رہی۔

ایکس پر پوسٹ میں ان کا کہنا ہے کہ مئی 2025سے پہلے بھارت میں کوئی بھی دہشت گردانہ حملہ، مودی نے فوراً پاکستان پر الزام لگایا اور بدلہ لینے کی تڑیاں شروع کردیںلیکن مئی 2025کے بعد بھارت میں دہشت گردانہ حملہ ہواہے تو مودی میںپاکستان کا نام لینے کی ہمت نہیں ۔

 

تجزیہ کار کے مطابق اب مودی سرکار کا بیانیہ ہے کہ بھارتی تفتیش کار مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو سزا دیں گے۔

 

اشوک سوائن کی پوسٹ کا اختتام ان الفاظ پر ہوا :7 مئی کی رات کیا ہوا تھا؟

 

واضح رہے کہ اپریل کے آخری ہفتے میں مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام کو دہشت گردی کا نشانہ بنایاگیا تھاجس کا الزام لگا کر بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی ۔6مئی کی شب پاکستان کے کئی شہروں پر بھارتی میزائل حملے کیے گئے تھے جن میں بے گناہ شہری شہید ہوگئے۔

 

” آپریشن سندور” کے نام سے اس کارروائی کے جواب میں پاک فضائیہ نے رافیل سمیت 7بھارتی طیارے مارگرائے تھے۔

 

پاک ،بھارت جنگ کو 6ما ہ گذرنے کے باوجود اب تک بھارتی حکومت نے اس حوالے سے کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیاجس کے باعث بھارتی اپوزیشن پارلیمنٹ میں بھی کئی بار سوال اٹھا چکی ہے ۔

 

اشوک سوائن سویڈن کی اپسالا یونیورسٹی میں پروفیسر آف پیس اینڈ کنفلیکٹ ریسرچ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔