نوشہروفیروز: بہریا روڈ کے قریب پولیس چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ رات کے وقت پیش آیا، جب دونوں اہلکار نائٹ ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ شہید اہلکاروں کی شناخت سعید سولنگی اور غلام حسین راجپر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
فائرنگ کے بعد حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے اور اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کیے گئے اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos