کراچی:سچل میں سرچ آپریشن،10 افغان باشندے گرفتار

کراچی: پولیس نے سچل تھانے کی حدود میں ابو الحسن اصفہانی روڈ پر سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 10 سے زائد افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق بھاری نفری نے رات گئے رہائشی عمارتوں میں تلاشی لی اور وہاں مقیم افراد کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی۔ اس دوران متعدد افغان باشندے ایسے پائے گئے جن کے شناختی کاغذات مکمل نہیں تھے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کو مزید تفتیش اور کریمنل ریکارڈ کی جانچ کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں اور جرائم پیشہ عناصر کی تلاش کے لیے کی گئی۔ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستے بھی عارضی طور پر سیل کیے گئے۔

یہ خبر **کاپی رائٹ فری** ہے اور آزادانہ طور پر استعمال کی جا سکتی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔