وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب،اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ اجلاس کے حوالے سے تمام کابینہ اراکین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس دھماکے اور وانا کیڈٹ کالج پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اس کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی۔ اجلاس کا وقت اور مقام بعد میں بتایا جائے گا۔

متوقع ہے کہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔