اسلام آباد کچہری دھماکے میں جاں بحق تمام افراد کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
پمز کے ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے بعد میتیں ورثاء کو سونپی گئیں۔
ترجمان پمز کے مطابق 13 زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ مجموعی طور پر 36 زخمی اسپتال لائے گئے۔
وکیل زبیر اسلم گھمن کی میت بھی ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ دھماکے میں افغان و بھارتی پراکسی کے حملے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos