لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ پنجاب میں فضائی آلودگی کی شدت خطرناک سطح تک جا پہنچی ہے۔ بین الاقوامی ادارے آئی کیو ائیر کے مطابق لاہور کا مجموعی اے کیو آئی 318 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بعض علاقوں میں یہ سطح 647 سے 855 تک پہنچی۔ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ اور راوی روڈ کے علاقے سب سے زیادہ آلودہ قرار دیے گئے ہیں۔ محکمۂ ماحول نے انسداد اسموگ اقدامات اور جرمانوں سے معمولی بہتری رپورٹ کی۔

تمام اقدامات کے باوجود لاہور، بہاولپور، ملتان، فیصل آباد اور گجرانوالہ میں فضائی معیار خطرناک زون میں ہے۔ حکومت، تعلیمی اداروں اور شہری تعاون کے ذریعے سموگ فری پنجاب بنانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔