وانا کیڈٹ کالج حملہ ناکام، کرنل طاہر نے تفصیلات بتا دیں

وانا کیڈٹ کالج پر دہشت گردوں کی ناکام حملے کی کوشش کے بعد اساتذہ اور کیڈٹس کے حوصلے بلند ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آپریشن کے دوران لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی اور واضح ہدایت دی کہ قوم کے معماروں کو کسی بھی قیمت پر نقصان نہ پہنچے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوان 24 گھنٹے سے زائد ڈھال بن کر کالج کے باہر تعینات رہے۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ قوم کے معمار ہمارا سرمایہ ہیں، ان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے بتایا کہ 10 نومبر کو پانچ افغان دہشت گردوں نے کالج پر حملے کی کوشش کی، جس میں ایک خودکش حملہ آور دھماکہ کر گیا جبکہ دیگر کالج میں داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔