فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہنا غیر اخلاقی رویہ ہے ،ایمل ولی خان

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اور سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے یہ بات سمجھ اور احترام دونوں کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے اور دیگر ممالک کے قومی ترانوں کا ادب کریں۔ احترام وہ قدر ہے جو سمجھ بوجھ اور شعور سے جنم لیتی ہے، اور بدلے میں انسان کو عزت عطا کرتی ہے۔

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہاکہ  قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہنا ایک نامناسب اور غیر اخلاقی رویہ ہے جو کسی بھی طرح قابلِ قبول نہیں۔ یہ عمل نہ صرف قومی وقار کے منافی ہے بلکہ اسے ایک غیر مہذب اور توہین آمیز طرزِ عمل سمجھا جانا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ میں ہر قوم کے قومی ترانے کا احترام کرتا ہوں اور ہمیشہ کھڑے ہو کر ان کے لیے عزت کا اظہار کرتا رہوں گا۔ ایسے نامناسب اعمال قوموں کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کے جذبے کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔