پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی فوری قسط ملنے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی فوری قسط ملنے کی توقع ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد یہ رقم دو متوازی پروگراموں کے تحت پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) کے دوسرے جائزے اور ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فنڈ (آر ایس ایف) کے پہلے جائزے پر سٹاف لیول ایگریمنٹ طے پایا تھا۔

معاہدے کے تحت پاکستان کو ای ایف ایف کے تحت ایک ارب ڈالر اور آر ایس ایف کے تحت 20 کروڑ ڈالر ملیں گے، جس سے دونوں پروگراموں کے تحت مجموعی ادائیگیاں تقریباً 3.3 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 دسمبر کو ہوگا، جس میں پاکستان اور صومالیہ کے سٹاف لیول ایگریمنٹس کی منظوری دی جائے گی۔ بورڈ اجلاس سے قبل پاکستان سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ گورننس اور کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ رپورٹ شائع کرے گا، جو ای ایف ایف کے تحت ایک کلیدی ساختی بینچ مارک ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی اور حقائق پر مبنی اختلافات اب دور کر دیے گئے ہیں اور رپورٹ بورڈ اجلاس سے قبل شائع کر دی جائے گی تاکہ اصلاحات بروقت عمل میں لائی جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔