27 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج

 

اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ یہ درخواست ایڈووکیٹ اسد رحیم خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آئین کے تحت عدلیہ کی آزادی کو کسی بھی صورت محدود نہیں کیا جا سکتا اور سپریم کورٹ کے اختیارات میں کمی بنیادی آئینی ڈھانچے کے خلاف ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدلیہ کی خودمختاری کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ماضی میں بھی عدالتِ عظمیٰ قانون کی صدارتی توثیق سے قبل اس پر عمل درآمد روکنے کا حکم دے چکی ہے۔

واضح رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم گزشتہ روز قومی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے منظور کی گئی تھی۔ اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ کر احتجاج کیا اور کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ ترمیم میں آٹھ نئی شقیں شامل کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔