کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں جمعرات کو کاروبار کے دوران نمایاں تیزی دیکھی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک 100 انڈیکس 2760 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 160,944 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس ایک موقع پر 158,971 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک بھی آیا، تاہم بعد میں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث مارکیٹ نے مثبت رخ اختیار کیا۔
گزشتہ روز انڈیکس 158,183 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تیزی معاشی اشاریوں میں بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا مظہر ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos