file photo

وائس چیف یا ڈپٹی آرمی چیف کی تعیناتی کا فیک سکرین شاٹ وائرل

27ویں آئینی ترمیم کے تحت فوج میں وائس چیف یا ڈپٹی چیف کے عہدوں سے متعلق ایک فیک سکرین شا ٹ سوشل میڈیاپر وائر ل ہے۔اس حوالے سے بتایاگیاہے کہ پاکستان آرمی ایکٹ آرٹیکل 176سی میں صرف آرمی چیف کو چیف آف ڈیفنس سٹاف کے طورپر تعینات کرنے کی ترمیم ہوئی ہے۔

 

ذرائع کا کہناہے کہ وائس چیف آف آرمی سٹاف یا ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف کے طورپر کوئی تعیناتیاں نہیں کی جارہیں۔

 

آرٹیکل 176سی کو 1978ء میں آئین کا حصہ بنایاگیا تھا اور اس میں کوئی نئی بات شامل نہیں کی گئی۔27ویں ترمیم کے تحت چیف آف آرمی سٹاف اب چیف آف ڈیفنس اسٹاف بھی ہوں گے۔

 

اس عہدے پر تعیناتی کے نوٹیفکیشن کی تاریخ سے آرمی چیف کی میعاد 5سال ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔