راولپنڈی میں سری لنکن و پاکستانی کرکٹرز نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں ان کے ہمراہ سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے اور وزیر مملکت طلال چوہدری بھی موجود تھے۔
محسن نقوی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان خوش گوار ماحول میں ملاقات دیر تک جاری رہی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سری لنکن کھلاڑیوں کے ساتھ بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آپ کی سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے۔ آپ کا دورہ پاکستان جاری رکھنا امن کی جیت اور دہشت گردی کی شکست ہے۔ پورا پاکستان آپ کی محبت اور خلوص کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کی دوستی کا یہ خوبصورت موڑ پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ آپ کا دورۂ پاکستان جاری رکھنا امن کی جیت اور دہشت گردی کی شکست ہے، پورا پاکستان آپ کی محبت اور خلوص کا ہمیشہ مقروض رہے گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کی دوستی کا یہ خوبصورت موڑ پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos