پارلیمنٹ سے 27ویں آئینی ترمیم منظور ہونے اور صدر مملکت کے دستخطوں سے نافذ میں آنے کے بعد جسٹس امین الدین خان نے پہلے وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ کے طور پر جمعہ کو حلف اٹھا لیا۔ جب کہ صدر مملکت نے ججوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔
آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین ایوان صدر میں حلف اٹھایا،صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئینی عدالت کے سربراہ سے حلف لیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ،فیلڈ مارشل عاصم منیر،چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد شریک ہوئے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی بھی شریک ہوئے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی،وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین خان، وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت اکھٹے حلف برداری کی تقریب کے لیے ہال میں پہنچے جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اکھٹے ہال میں آئے۔
حلف برداری کے ساتھ ہی صدر آصف علی زرداری نے وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تعداد 7 سے بڑھا کر 13 کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
وفاقی آئینی عدالت چیف جسٹس سمیت 13 ججز پر مشتمل ہوگی۔ جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس روزی خان، جسٹس کے کے آغا خان اور جسٹس عامر فاروق وفاقی آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔ وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ٹاپ فلور پر قائم ہوگی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos