فائل فوٹو
فائل فوٹو

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے کی اندرونی کہانی

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے بطور جج استعفا دے دیا، اور اس سلسلے میں انہوں نے ساتھی ججز سے الوداعی ملاقاتیں کیں۔

ساتھی ججز نے ابتدائی طور پر دونوں ججز کو استعفا نہ دینے کا مشورہ بھی دیا اور آخری وقت تک قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ تاہم بعد ازاں منصور علی شاہ اور اطہر من اللہ نے ساتھی ججز سے چیمبرز میں ملاقاتیں کرکے رسمی طور پر استعفا دے دیا اور سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے۔

ان دو سینئر ججوں کے استعفے کے بعد جمعہ کی صبح جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔ تاہم جسٹس مسرت ہلالی نے اپنی صحت کی بنا پر معذرت کی ہے اور اس کا بظاہر دیگر دو ججوں کے استعفے سے تعلق نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔