ڈاکٹر شاہد رسول۔۔۔فائل فوٹو

جناح اسپتال کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول دل کے دورے سے جاں بحق

کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول انتقال کر گئے۔

ڈاکٹرز کے مطابق جمعہ کی صبح ڈاکٹر شاہد رسول کو آج صبح اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول کی اچانک وفات کی خبر نے شعبہ صحت کے افراد میں غم کی لہر دوڑا دی ہے۔

پروفیسر شاہد رسول 11 ستمبر 2021 سے جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھے۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کے بعد انہوں نے اسپتال کا انتظام سنبھالا تھا۔

ذرائع کے مطابق پروفیسر شاہد رسول کی اچانک وفات سے جناح اسپتال کی انتظامی سرگرمیوں پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے اور اسپتال انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات کے لیے متبادل انتظامات شروع کر دیے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔