پاکستانی نوجوان نے AI میں نئی ایجاد وقت اور لاگت بچانے والا سافٹ ویئر تیار

پاکستانی نوجوان نے اے آئی میں نئی ایجاد، وقت اور سرمائے کی بچت کرنے والا سافٹ ویئر تیار کر دیا

 

لاہور سے تعلق رکھنے والے سافٹ ویئر انجینئر محمد عثمان بشیر نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جس کے ذریعے ٹیلی کمیونیکیشن میں وقت اور لاگت دونوں کی بچت ممکن ہو گئی ہے۔

 

اس سافٹ ویئر کے ذریعے کم قیمت اور مؤثر مکالماتی ایجنٹ فراہم کیا جاتا ہے، جو ریئل ٹائم کمیونیکیشن کیپبلٹیز (WebRTC) کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

محمد عثمان بشیر کو دبئی میں TechNext Summit میں WebRTC Excellence Award of Asia سے بھی نوازا گیا، جہاں بھارت، چین اور ایشیا کے دیگر ممالک سے مجموعی طور پر 80 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

 

مزید برآں، محمد عثمان نے کانفرنسنگ آرکیٹیکچر بھی تیار کیا ہے جو ملٹی روم آڈیو کالز میں سنکرونائزیشن کو بہتر بناتا ہے، جس سے ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں نئی سہولتیں فراہم ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔