ایک سنگترہ روزانہ-کینسر اور اسٹروک سے بچاؤ کا سادہ مگر مؤثر طریقہ

ایک سنگترہ روزانہ-کینسر اور اسٹروک سے بچاؤ کا سادہ مگر مؤثر طریقہ

 

آسٹریلیا کے سرکاری تحقیقی ادارے کامن ویلتھ سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن (CSIRO) کی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سنگترہ اور دیگر کھٹے پھل کینسر اور اسٹروک سے تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 

تحقیق کے مطابق کھٹے پھلوں کا باقاعدہ استعمال منہ، گلے اور معدے کے کینسر کے خطرے کو 40 سے 50 فیصد تک کم کرسکتا ہے، جبکہ روزانہ ایک اضافی سروِنگ کھٹے پھل اسٹروک کے امکانات کو 19 فیصد تک گھٹا سکتی ہے۔

 

محقق کیٹرین بگ ہرسٹ کا کہنا ہے کہ کھٹے پھلوں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط بناتے ہیں، ٹیو مر کی بڑھوتری کو روکتے ہیں اور خلیوں کو دوبارہ نارمل ہونے میں مدد دیتے ہیں۔

 

ماہرین کے مطابق کھٹے پھل وٹامن سی، فائبر، بیٹا کیروٹین، فولک ایسڈ اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں۔ کم چکنائی اور کم توانائی والے ہونے کے باعث یہ وزن کنٹرول کرنے اور ٹائپ 2 ذیابیطس سے بچاؤ میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

 

عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مطابق کھٹے پھلوں میں موجود فائیٹو نیوٹرینٹس اور پوٹاشیم دل کی بیماری، بلڈ پریشر اور اسٹروک کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔

 

برطانوی تحقیق کے مطابق مالٹے یا گریپ فروٹ کے جوس کا باقاعدہ استعمال گردوں میں پتھری بننے کے امکانات کو بھی نمایاں طور پر گھٹا دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔