گزشتہ دو دنوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں سونا آج 9100 روپے فی تولہ سستا ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 3300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، یوں دو دن میں مجموعی کمی 12,400 روپے ہو گئی ہے۔
اب سونے کی نئی فی تولہ قیمت 430,662 روپے ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 7,799 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور دس گرام سونا 369,223 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھنے کو ملی ہے، جہاں فی اونس سونا 91 ڈالر کم ہو کر 4,083 ڈالر پر آ گیا ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے اور یہ 5,313 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos