لاہور: غیرملکی ہیکرز کی جانب سے پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کے ڈیٹا پر سائبر حملہ کیا گیا، تاہم حکام نے اسے بروقت ناکام بنا دیا۔
ترجمان پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور فارنزک سائنس ایجنسی کی ٹیموں نے حملے کو ناکام بنانے کے لیے پہلے سے تیار شدہ پلان پر عمل درآمد کیا۔
ترجمان نے تصدیق کی کہ پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کا تمام ریکارڈ اور رپورٹس محفوظ ہیں اور کسی بھی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos