ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے اضافہ، پیٹرول کی قیمت برقرار
ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے
ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ آج سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔