اسلام آباد: ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دے دیا گیا۔
ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف بھی تقریب میں موجود تھے۔
شاہ عبداللّٰہ دوم کو اعزاز دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے، علاقائی و عالمی امن کے لیے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
شاہ عبداللّٰہ دوم نے صدر آصف علی زرداری کو بھی اردن کا اعلیٰ ترین اعزاز دیا، صدرِ مملکت کو دیا گیا اعزاز پاکستان کے ساتھ اردن کی جانب سے گہرے احترام، تحسین اور دوستی کی علامت ہے۔
تقریب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری اور وفاقی وزراء بھی موجود تھیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos