پاک فوج کے سربراہ فیلڈمارشل سید عاصم منیر کو اردن کا اعلیٰ فوجی اعزازعطاکیاگیاہے۔
پاکستان کے دوروزہ دورے پر آئے ہوئے شاہ عبداللہ دوم نے دونوں ملکوں کے درمیان جی تعاون کو مضبوط بنانے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں فیلڈمارشل عاصم منیر کو آرڈر آف دی ملٹری میرٹ ، فرسٹ ڈگری سے نوازا۔
شاہ عبداللہ نے وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ جہلم ٹلہ جوگیاں فائرنگ رینج کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر فیلڈمارشل عاصم منیر نے اردن کے ساتھ فوجی تعاون مزید بڑھانے اور ایک مستحکم اور پرامن خطے کے باہمی وژن کو مشترکہ طور پر سمجھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos