افغانستان میں جادوٹونے کے الزام پر 250 سے زائد افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔حکام نے کہاہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کو تفتیش کے بعد عدالتی اور قانونی اداروں کے حوالے کیا جائے گا۔
یہ گرفتاریاں مختلف صوبوں سے ہوئی ہیں۔
دریں اثنا، شہریوں نے انتظامیہ کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے میں مبینہ جادوگروں کی موجودگی خاندانی تنازعات اور ذہنی پریشانی کا باعث بنتی ہے۔
کابل کے ایک رہائشی نے افغان میڈیاکو بتایاکہ یہ کی کارروائی اچھی ہے، جو لوگ جادو ٹونے کے ذریعے دوسروں کو نقصان پہنچاتے ہیں، ، انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے۔
کابل کے ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ یہ رواج معاشرے میں سنگین مسائل پیدا کر سکتا ہے، اور دین میں بھی اس کی مذمت کی گئی ہے۔ کچھ لوگ پیسے کے لیے اس کا استحصال کرتے ہیں اور لوگوں کی زندگیاں تباہ کر دیتے ہیں۔
ایک عالم دین کے مطابق میں اس اقدام کو سراہتا ہوں کیونکہ حکام نے ان افراد کا مقابلہ کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ وہ مستقبل میں جادوگروں اور ساحروںکے خلاف سخت اقدامات جاری رکھیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos