اوچ شریف:بس کی ٹکر سے موٹر وے پولیس کے 3 اہلکار جاں بحق

 

اوچ شریف کے قریب موٹر وے ایم 5 پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں موٹر وے پولیس کے تین اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ اوچ شریف انٹرچینج کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس نے موٹر وے پولیس کی گاڑی کو زور دار ٹکر ماری۔

موٹر وے پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکاروں میں سب انسپکٹر مشتاق، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ناصر اور کانسٹیبل اسامہ شامل ہیں۔ یہ تینوں افسران ڈیوٹی شفت مکمل کرنے کے بعد اپنی رہائش گاہ کی طرف جا رہے تھے۔

حکام نے بتایا کہ حادثے کا مقام موٹر وے ایم 5 کے پوائنٹ 662 کے قریب ہے، جبکہ متعلقہ مسافر بس کراچی سے ملتان کی جانب رواں دواں تھی۔ واقعے کے بعد بس کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔