نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ: 3 مشتبہ افراد گرفتار،تحقیقات جاری

پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ لوئر دیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ گرفتاری تفتیش کے ایک اہم مرحلے کا حصہ ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعے کے محرکات اور پس منظر کو واضح کیا جا سکے۔

پولیس نے شواہد بھی جمع کر لیے ہیں اور کیس کی مکمل جانچ پڑتال جاری ہے۔ نسیم شاہ کے خاندان نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ملزمان کو جلد قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ اس دوران کرکٹ کے شائقین نے سوشل میڈیا پر نسیم شاہ اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 10 نومبر کی رات تقریباً ایک بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، جب نامعلوم افراد نے نسیم شاہ کی رہائش گاہ کے مرکزی دروازے پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے دروازے، دیواریں اور کھڑکیاں نقصان پہنچیں، تاہم خوش قسمتی سے کسی کو جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملہ آور فائرنگ کے فوراً بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔