لاہور میں فضائی آلودگی انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے اور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔ ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا اے کیو آئی 484 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دنیا کا دوسرا آلودہ شہر نئی دہلی ہے جس کا اے کیو آئی 289 رہا۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک ہے: واہگہ میں اے کیو آئی 814، ڈی ایچ اے 768، سول سیکرٹریٹ 695، ایف سی کالج 686، علامہ اقبال ٹاؤن 678، راوی روڈ 667 اور ڈی ایچ اے فیز 8 میں 615 ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین نے شہریوں کو مضر صحت فضائی آلودگی سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان بھی ملک کے سب سے آلودہ شہروں میں شامل ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos