کراچی: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کراچی کینٹ اسٹیشن پر اپ گریڈیشن کا افتتاح کر دیا۔
کراچی میں کینٹ اسٹیشن کی تزئین و آرائش اور شالیمار ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کینٹ اسٹیشن کراچی کی بہترین تزئین و آرائش کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسافروں کی انتظار گاہ، ڈائننگ روم، خودکار ٹکٹ سسٹم بہت شاندار ہے، کینٹ اسٹیشن پر شاندار طریقے سے کام کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آؤٹ سورس کے ذریعے شالیمار ایکسپریس کا بہترین کام کیاگیا، شالیمار ایکسپریس کی فرسٹ کلاس اور اکانومی کلاس قابل دید ہے، اس ٹرین کو مکمل طور پر نیا بنا دیا گیا ہے۔
قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے، کراچی پہنچنے پر وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور اعلی صوبائی حکام نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos