امریکی عدالت نے دہشت گردی کی سازش تیارکرنے پر پاکستانی خاتون کو 8سال قید کی سزاسنادی ۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 54 سا لہ کہکشاں حیدر خان نے امریکہ میں بیٹھ کر تخریب کاری کرانے کی منصوبہ بندی کی تھی ۔اس نے کراچی میں 2 پیٹرول پمپس پر بم حملے کرانے کے لیے پیسے بھی بھجوائے تھے۔بعدازاں تفتیش ہونے پر اس نے جھوٹے بیانات دیئے جس پر اسے امریکی ڈسٹرکٹ جج نے 96 ماہ قید کی سزا سنائی۔
کہکشاں نے فنڈز اکٹھا کرکے، پاکستان بھیجے اورپرتشدد کارروائیوں کا بندوبست اور ادائیگی کرکے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے سہولت کاری کی۔
امریکی حکام کے مطابق کہکشاں حیدر ایک پاکستانی تارک وطن اور متحدہ قومی موومنٹ کی کارکن ہے۔وہ امریکی ریاست ٹیکساس کے مشرقی ضلع میں رہائش پذیرہے۔عدالت میں پیش کی گئی معلومات کے مطابق، 23فروری 2023کو کہکشاں سے ایف بی آئی کے خصوصی ایجنٹوں نے کراچی کیدو گیس سٹیشنوں پر حملوںمیں ملوث ہونے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی تھی۔ 20فروری، 2023کو، کہکشاں دن بھر انٹرنیٹ پر پاکستان میں فائر بم کے حوالے سے خبریں ڈھونڈتی رہی لیکن کچھ نہ ملا۔ ایک دن بعد، اسے پتاچلا کہ شریک سازش کار نے جو تصاویر بھیجی ہیں وہ اکتوبر 2022میں پیش آنے والے واقعہ کی تھیں۔
23 فروری 2024کو، ایف بی آئی نے اس بارے میںکہکشاں کے گھر جاکر تفتیش کی۔ اس دوران، کہکشاں نے غلط بیانی کی اور حملوں کی کوشش میںملوث ہونے کے بارے میں جھوٹ بولا
۔کہکشاں نے اس بات کی تردید کی کہ پاکستان میں فائر بم دھماکوں کے لیے اسے ایک ساتھی درکارتھا۔تاہم فروری 2025 میںسماعت کے دوران،اس نے اعتراف کرلیا کہ اس نے یہ جانتے ہوئے بھی جھوٹ بولاتھاکہ یہ بیانات دہشت گردی کی تحقیقات کاحصہ ہیں۔
اس کیس کی تحقیقات ایف بی آئی نے کیں اور اسسٹنٹ یو ایس اٹارنی ڈی ریان لاکر اور کیمیلیا لوپیز نے مقدمہ لڑا۔
قائم مقام امریکی اٹارنی جے آر کومبس کا کہناہے کہ ہم امریکہ کو بیرون ملک دہشت گرد حملوں کے لیے ایک نکتہ آغاز نہیں بننے دیں گے۔امریکہ اور اس کے مفادات کی مستعدی سے حفاظت ہمارے فرائض کاحصہ ہے۔ اس میں ان لوگوں کے خلاف مقدمہ چلانا بھی شامل ہے جو سمجھتے ہیں کہ وہ کہیں اور جرائم کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے امریکہ میں محفوظ پناہ گاہ تلاش کر سکتے ہیں۔
ایف بی آئی ڈیلس کے خصوصی ایجنٹ انچارج آر جوزف روتھروک نے کہا کہ ایف بی آئی دہشت گردی کی حمایت میں تشدد کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے یا اس میں حصہ لینے والے افراد کی جارحانہ تفتیش کرے گی۔ ہم ان جرائم کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور مجرموں کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos