دسمبر تک شادی کرو اور کیش انعام پاؤ، منفرد اسکیم متعارف

چین میں کم ہوتی شادیوں کی شرح پر قابو پانے کے لیے مشرقی شہر نِنگبو میں حکومت نے نئے شادی شدہ جوڑوں کے لیے کیش انعامی اسکیم متعارف کرائی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہ جوڑے جو 28 اکتوبر سے 31 دسمبر کے درمیان شادی رجسٹرڈ کرائیں گے، انہیں شادی کے خرچ کے لیے کیش واؤچرز دیے جائیں گے۔ نِنگبو کے سول افیئرز ڈپارٹمنٹ کے مطابق ہر نئے جوڑے کو ایک ہزار یواں (تقریباً 40 ہزار پاکستانی روپے) مالیت کے واؤچرز دیے جائیں گے، جو محدود تعداد میں ہیں اور پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر دستیاب ہوں گے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال چین میں شادیوں کی تعداد 20 فیصد کم ہوئی جو اب تک کی سب سے بڑی سالانہ کمی ہے۔ کم دلچسپی کی بنیادی وجوہات میں بچوں کی پرورش اور تعلیم کے بڑھتے اخراجات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چین کے لیے شادی اور بچوں کی پیدائش میں دلچسپی بڑھانا ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے کیونکہ ملک کی آبادی 1.4 ارب ہے مگر تیزی سے بڑھتی ہوئی عمر کے باعث آبادی بوڑھی ہو رہی ہے۔ مشرقی شہروں جیسے Hangzhou اور Pinghu میں بھی سال کے آخر تک اسی نوعیت کی کیش واؤچرز اسکیمز جاری کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔