اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں واقع ہفتہ وار بازار کو شہری انتظامیہ کے مطابق ملک کے ’پہلے کیش لیس بازار‘ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جہاں نقد لین دین کے بجائے ہر قسم کی ادائیگیاں اور وصولیاں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی مدد سے کی جائیں گی۔
بازار کی تمام دکانوں اور سٹالز پر اب دو تصاویر نصب کی گئیں ہیں جن پر کیو آر کوڈز درج ہیں۔
کیش لیس بازار اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ یعنی کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) اور نجی بینک کے اشتراک سے بنایا گیا ہے۔
بینک نے بتایاہے کہ ’زندگی ایپ‘ کے جدید نظام کے تحت تمام صارفین اور تاجران راست کیو آر کوڈ کی مدد سے کسی بھی بینکنگ ایپ سے فوری طور پر ڈیجیٹل ادائیگی کر سکیں گے ۔
اسسنٹ ڈائریکٹرمیٹروپولیٹن میونسپل کارپوریشن کے مطابق اگر کوئی تاجر صرف پیسے لینے پر اصرار کرتا ہے اور صارف کو صرف یہی آپشن دیتا ہے تو انتظامیہ کیش لیس نظام کے نفاذ میں مدد کرے گی۔
کیش لیس بازار کے قیام کا مقصد جدید ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو باضابطہ طور پر نافذ کرنا ہے۔
پشاور موڑ کے قریب واقع یہ کیش لیس بازار ہفتے میں تین روز یعنی منگل، جمعہ اور اتوارکو منعقد ہوتا ہے۔عام طورپریہ اتوار بازا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos