قندھار مارکیٹ۔سوشل میڈیا فوٹو

طالبان حکومت نے قندھار کے بازاروں سے پاکستانی مصنوعات ہٹوانا شروع کردیں

 

 

طالبان حکومت نے قندھار کے بازاروں سے پاکستانی مصنوعات ہٹواناشروع کردی ہیں۔قندھار میں تجارتی منڈیوں کو خبردار کیا گیاتھا کہ وہ اگلے تین ماہ کے اندر تمام پاکستانی سامان اپنی دکانوں سے ہٹا دیں۔ افغان میڈیاپرتصاویر میں قندھار کی سروری مارکیٹ میں طالبان جنگجوں کو دکانوں سے پاکستانی سامان جمع کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 

افغان تاجروں کا کہناہے کہ تجارت کے اصولوں کے مطابق یہ کوئی منطقی اقدام نہیں۔ ہمیں تین ماہ کا وقت دیا گیا تھا، لیکن ایک ہفتے بعدمہم شروع ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ، قندھار کے تاجروں کا دعوی ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم ہونے کے باوجود، پاکستانی ادویات اب بھی مختلف چینلز کے ذریعے قندھار میں سمگل کی جا رہی ہیں۔

 

کاروباری ذرائع کے مطابق تجارتی تعلقات کے خاتمے نے کچھ معروف حلقوں کو کا بلیک مارکیٹنگ کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔ان کے مطابق اس عمل سے وابستہ حلقوں کی جانب سے دکانوں سے اٹھایا گیا سامان مارکیٹ میں واپس لایا جا رہا ہے اور 50 افغانی تک دستیاب اشیا کی قیمتیں 150تک پہنچ گئی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔