کرم،فورسز کی کارروائیاں،بھارتی فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی،آئی ایس پی آر کے مطابق 19 نومبر کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد تنظیم فتنہ الخوارج سے وابستہ 23 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران فورسز نے ملزمان کے ٹھکانے کا کامیابی سے سراغ لگایا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔

اسی علاقے میں موجود دہشت گردوں کے ایک اور گروہ کے حوالے سے ملنے والی انٹیلی جنس پر کارروائی کرتے ہوئے فورسز نے دوسرے آپریشن میں مزید 11 خوارج کو مار گرایا۔

بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی سپریم کمیٹی کی جانب سے منظور شدہ وژن "اعظم استحکم” کے مطابق انسداد دہشت گردی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ علاقے میں بھارتی سپانسرڈ باقی ماندہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن پوری رفتار سے جاری ہے تاکہ ملک کو دہشت گردی کے خطرے سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔