اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے حالیہ بیانات پر نوٹس لے لیا ہے اور آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جس میں ممکنہ قانونی کارروائی پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے حویلیاں میں عوامی اجتماع سے خطاب میں ضمنی انتخاب میں سرکاری ملازمین کی ڈیوٹی اور قانون کے نفاذ کے حوالے سے دھمکی آمیز اور معاندانہ الفاظ استعمال کیے، جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا۔ اجلاس میں ضمنی انتخابات میں ڈیوٹی دینے والے ملازمین کے بیانات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے ترجمان نے بیان دیا کہ سہیل آفریدی کے بیانات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کا پیغام واضح تھا کہ الیکشن میں مداخلت پر سخت قانونی کارروائی ہوگی، اور کسی کو دھمکی نہیں دی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ ایماندار افسران مکمل تحفظ میں ہیں، صرف قانون توڑنے والوں کو جواب دیا جائے گا۔ بیانات کو غلط رنگ دینا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے، جبکہ صوبائی حکومت شفاف اور غیر جانبدارانہ ضمنی انتخابات یقینی بنائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos