بھتہ مافیا، فائل فوٹو

کراچی میں صنعت کاروں کوبھتے کی پرچیاں ملنے پر ادارے متحرک، 3 گرفتار

شہر قائد میں بھتے کی پرچیاں ملنے کے پے در پے واقعات پر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی متحرک ہوگئے۔

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس اور حساس وفاقی سویلین ادارے نے دواہم چھاپہ مار کارروائیوں میں نیو ایم اے جناح روڈ پر کار شوروم پرفائرنگ کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق بھتہ خوروں نے کار شوروم مالک سے 50  لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔

اداروں نے نیو کراچی کے مختلف علاقوں سیکٹر فائیو ایف اور فائیو جی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 2 ملزمان وقار اور اعجاز کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے موبائل فون اور اہم شواہد حاصل ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم اعجاز کے موبائل فون میں بھتہ کالر کا نمبر محفوظ تھا جس پر بھتہ کی کال کرنے والے مرکزی ملزم جنید کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان نے بھتہ مانگا تھا اور خوفزدہ کرنے کے لیے شوروم پر فائرنگ کی تھی جس سے باہر کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔

ایس آئی یو اورحساس وفاقی ادارے کی بھتہ خوروں کے خلاف ایک اور کامیاب کارروائی میں ایک ملزم سلمان حیدر کو گرفتار کرلیاگیا۔

ملزم نے منگھوپیر میں ماربل فیکٹری کے مالک سے 10 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا جس میں بین الاقوامی نمبر استعمال کیا گیا

فیکٹری کے مالک کو خوفزدہ کرنے کے لیے ایک پارسل بھی بھیجا گیا جس میں پرچی کے ساتھ 2 گولیاں تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔