کراچی میں پارکنگ کے مسائل ہیں

کراچی میں ای چالان کے بعد نوپارکنگ پر روبوٹ سے جرمانے

کراچی پولیس نے ای-چالانز کے بعد نان پارکنگ کی خلاف ورزیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے روبوٹ کارز تیار کر لیں، جو خودکار کیمروں کے ذریعے مارکیٹوں میں دوہری یا غیر قانونی پارکنگ پر جرمانے وصول کریں گی۔

ٹریفک ایڈمن ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (DSP) کاشف ندیم کے مطابق یہ خصوصی گاڑیاں پہلے مرحلے میں صدر اور طارق روڈ کے بازاروں میں گشت کریں گی، اور تقریباً 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سڑکوں کی نگرانی کرتے ہوئے خودکار ای-ٹکٹس جاری کریں گی۔

روبوٹ کارز میں ڈرائیور موجود ہوں گے، مگر گاڑیاں خودکار طور پر غیر قانونی پارکنگ کی نشاندہی اور ای-چالان جاری کریں گی، جس کے لیے زمینی پولیس مداخلت کی ضرورت نہیں ہوگی۔ نان پارکنگ کی خلاف ورزی پر فی الحال گاڑی مالکان کے لیے 10,000 روپے اور موٹرسائیکل کے لیے 2,000 روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس پہلے ہی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نان پارکنگ ای-چالان جاری کر رہی ہے۔ ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائٹیشن سسٹم (TRACS) 27 اکتوبر کو شروع کیا گیا، جس کا مقصد پرانے دستی ٹکٹنگ کے نظام کو مکمل طور پر خودکار ای-ٹکٹنگ سے بدلنا ہے۔ نظام میں جدید AI کیمرے شامل ہیں جو اوور اسپیڈنگ، ریڈ لائٹ جمپنگ اور ہیلمٹ نہ پہننے جیسے قوانین کی خلاف ورزیوں کا پتہ لگاتے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔