نجی ٹی وی پر خواتین سے زیادتی کے موضوع پرڈرامہ سیریل ’’ کیس نمبر 9‘‘ میں جج سے متعلق متنازع مکالمہ ایڈٹ کردیاگیا ۔
معروف اینکر شاہ زیب خانزادہ نے اپنے لکھے ہوئے ڈرامے کا جو کلپ ایکس اکائونٹ پر شیئر کیا اُس میں ایک اہم سین ہے کہ جہاں خاتون وکیل جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں’’گر فاضل وکیل کو اب بھی اعتراض ہے تو میں ان کی تسلی کے لیے چاہوں گی کہ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کا فیصلہ سامنے رکھا جائے، جو اس ملک کے چیف جسٹس ہوتے اگر 26ویں آئینی ترمیم منظور کرکے ان کا راستہ نہ روکا جاتا‘‘۔
وکیل صفائی فوری جواب میں کہتا ہے:’’ڈبویا مجھ کو ہونے نے، نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا، پارلیمنٹ ملک کا سپریم ترین ادارہ ہے اور وہ 26ویں ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور کرچکا ہے۔”
لیکن دلچسپی کی بات یہ ہے کہ اس سین کا اتنا اہم اور براہِ راست مکالمہ ہر پل جیو کے آفیشل یوٹیوب چینل پر موجود قسط نمبر 17 سے غائب ہے ۔ اس میں جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلے کا بغیران کا نام لیے حوالہ دکھایاگیاہے۔اور سیاسی حوالے سے باقی پورامکالمہ بھی کاٹ دیاگیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos